Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کشمیر ریلیف فنڈ کیلئے تعاون کی اپیل

کشمیر ریلیف فنڈ کیلئے تعاون کی اپیل

کریم نگر 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ عبدالحکیم نائب صدر کی اطلاع کے مطابق مرکزی صفا بیت المال حیدرآباد کی جانب سے کشمیر میں آئے سیلاب کے لئے ریلیف فنڈ وصول کیا جارہا ہے۔ مرکزی صدر مولانا غیاث احمد رشادی اراکین کے وفد کے ساتھ کشمیر پہنچ چکے ہیں اور ریلیف خدمات میں مصروف ہیں۔ کشمیر سیلاب کے متاثرین کے لئے صفا بیت المال شاخ کری

کریم نگر 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ عبدالحکیم نائب صدر کی اطلاع کے مطابق مرکزی صفا بیت المال حیدرآباد کی جانب سے کشمیر میں آئے سیلاب کے لئے ریلیف فنڈ وصول کیا جارہا ہے۔ مرکزی صدر مولانا غیاث احمد رشادی اراکین کے وفد کے ساتھ کشمیر پہنچ چکے ہیں اور ریلیف خدمات میں مصروف ہیں۔ کشمیر سیلاب کے متاثرین کے لئے صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے بھی ریلیف فنڈ کی وصولی شروع ہوچکی ہے۔ اہلیان کریم نگر نے ہمیشہ ہنگامی حالات ور آفات کے موقع پر صفا بیت المال کریم نگر کا بھرپور تعاون کیا۔ اب کشمیر کے ان سخت حالات میں ان کا تعاون کرنا اور سیلاب متاثرین کی امداد کرنا ہمارا اخلاقی، دینی اور انسانی فریضہ ہے۔ اس لئے ائمہ مساجد اور صدور مساجد سے گذارش کی جاتی ہے کہ جمعہ کے موقع پر اعلان فرماکر صفا بیت المال کریم نگر کا ساتھ دیں اور اہل خیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ تعاون دفتر صفا بیت المال کریم نگر پر بعد عصر تا عشاء پہنچا سکتے ہیں یا اس نمبر 9247339373 پر مطلع فرمائیں۔

TOPPOPULARRECENT