Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے امداد

کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے امداد

بسواکلیان ۔17ستمبر ( ذریعہ ای میل) محمد نعیم الدین (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند بسواکلیان ) کی اطلاع کے مطابق کشمیر میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کیلئے مقامی جماعت اسلامی بسواکلیان کی جانب سے تمام مساجد میں کشمیر ریلیف فنڈ جمع کیا گیا جس کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں۔جامع مسجد بسواکلیان سے جملہ 9000،مسجدِ شاہ پور بسواکلیان سے جملہ 10086،مسجد س

بسواکلیان ۔17ستمبر ( ذریعہ ای میل) محمد نعیم الدین (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند بسواکلیان ) کی اطلاع کے مطابق کشمیر میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کیلئے مقامی جماعت اسلامی بسواکلیان کی جانب سے تمام مساجد میں کشمیر ریلیف فنڈ جمع کیا گیا جس کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں۔جامع مسجد بسواکلیان سے جملہ 9000،مسجدِ شاہ پور بسواکلیان سے جملہ 10086،مسجد سوٹے پیر سے جملہ 3495،مسجد کاٹیواڑی سے جملہ 2620،مسجد ابراہیم آٹو نگر سے جملہ 17332،مسجد دھارا گیری سے جملہ 3000،مسجد عمر سے جملہ 6411،مسجد بلال سے 2700،مسجد علی سے 1320،مسجد عائشہ سے 1420،مسجد کمانی بیس سے جملہ 1450،مسجد بارہ امام سے جملہ 1212،مسجد انور پیٹھ سے 1475،مسجد درگاہ شیر سوار سے جملہ 841،مسجد سنگ سیاہ سے جملہ 402،مسجد مقبرہ سے 1500،مسجد بلال یعقوب پورہ سے جملہ 1290،مسجد بجلی خاں و مسجد حشمت سے جملہ 678،مسجد دھرم پیٹھ مٹالہ سے جملہ 1010،مسجد عمر مٹالہ سے جملہ 680،مسجد کھٹک واڑی مٹالہ سے جملہ 860،جامع مسجد راجولہ سے جملہ 5067روپیئے جمع ہوئے ۔اس طرح شہر بسواکلیان و اطراف کے دیہاتوں سے کشمیر میں سیلاب متاثرین کیلئے جملہ 73,849روپیئے کی امداد بھیجی گئی ۔ شہر میں ابھی جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کشمیر ریلیف فنڈ جمع کرنے کا کام جاری ہے ۔محمد یوسف الدین نیلنگے (امیر مقامی ) نے تمام تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہیکہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کیلئے فراخدلانہ مدد کریں۔

TOPPOPULARRECENT