Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / کشمیر سیلاب کی وجوہات کا جائزہ لینے پارلیمانی پیانل کا دورہ

کشمیر سیلاب کی وجوہات کا جائزہ لینے پارلیمانی پیانل کا دورہ

نئی دہلی 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پارلیمانی پیانل سیلاب سے متاثرہ ریاست جموں و کشمیر کا دورہ کریگا اور وہاں اس ماحولیاتی بحران کی وجوہات کا پتہ چلانے کے علاوہ مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے امکانات کا جائزہ لے گا ۔ نو تشکیل شدہ محکمہ سے متعلق پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے سائینس و ٹکنالوجی کی جانب سے جموں و کشمیر کا د

نئی دہلی 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پارلیمانی پیانل سیلاب سے متاثرہ ریاست جموں و کشمیر کا دورہ کریگا اور وہاں اس ماحولیاتی بحران کی وجوہات کا پتہ چلانے کے علاوہ مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے امکانات کا جائزہ لے گا ۔ نو تشکیل شدہ محکمہ سے متعلق پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے سائینس و ٹکنالوجی کی جانب سے جموں و کشمیر کا دورہ وہاں جاری راحت و باز آبادکاری کاموں کی تکمیل کے بعد کیا جائیگا۔ پارلیمانی کمیٹی کے صدر نشین اشونی کمار نے کہا کہ ہم نے ریلیف و بازآبادکاری کاموں کی تکمیل کے بعد ریاست کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ریاست کے عوام کو یہ احساس دلایا جائے کہ سارے ملک کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں جانے کے بعد تمام جماعتوں کے ایم پیز ان وجوہات پر غور کرینگے جن کی وجہ سے اتنی بڑی مصیبت کا ریاست کے عوام کو سامنا کرنا پڑا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT