Sunday , April 22 2018
Home / ہندوستان / کشمیر: سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ایشین مارشل آرٹ گیمز منسوخ

کشمیر: سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ایشین مارشل آرٹ گیمز منسوخ

سری نگر، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں امسال اکتوبر میں منعقد ہونے والی ایشین مارشل آرٹ گیمز کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر منسوخ کیا گیا ہے۔ گیمز کی منسوخ کو وادی میں کھیل کے شعبہ کے لئے ایک دھچکا مانا جاتا ہے ۔ جموں وکشمیر اسٹیٹ کیڈو ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے بتایا ‘ ہمیں نیشنل مارشل آرٹ کمیٹی (این ایم اے سی) انڈیا نے بتایا کہ ورلڈ مارشل آرٹ گیمز کمیٹی (ڈبلیو ایم اے جی سی) نے بعض ممالک کے کہنے پر اس بین الاقوامی سطح کے ایونٹ کی میزبانی منسوخ کی ہے ۔ بعض ممالک نے وادی کی سیکورٹی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ‘۔ انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر حکومت بشمول اسپورٹس منسٹر عمران رضا انصاری، سٹیٹ سپورٹس کونسل سکریٹری وحیدالرحمان پرہ اور ضلع انتظامیہ سری نگر نے ایونٹ کے انعقاد کے لئے بھرپور تعاون کا وعدہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT