Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / کشمیر سے نقل مقام کرنے والوں کیلئے نئے پیاکیج کی تیاری

کشمیر سے نقل مقام کرنے والوں کیلئے نئے پیاکیج کی تیاری

نئی دہلی۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق تجربوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کشمیر سے نقل مقام کرنے والوں کی واپسی اور بازآبادکاری کیلئے ’’محتاط انداز ‘‘ میں ریاستی حکومت اور نقل مقام کرنے والوں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکز نے جاریہ سال کے بجٹ میں کشمیری نقل مقام کرنے والوں کی واپسی ا

نئی دہلی۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق تجربوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کشمیر سے نقل مقام کرنے والوں کی واپسی اور بازآبادکاری کیلئے ’’محتاط انداز ‘‘ میں ریاستی حکومت اور نقل مقام کرنے والوں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکز نے جاریہ سال کے بجٹ میں کشمیری نقل مقام کرنے والوں کی واپسی اور بازآبادکاری کیلئے 500 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ بعدازاں ریاستی حکومت کی جانب سے ترمیم شدہ تجویز وصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ نقل مقام کرنے والوں کو 500 کروڑ روپئے نہیں بلکہ 5,820 کروڑ روپئے کا نقصان پہنچا ہے۔ تحریک توجہ دہانی پر جواب دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت اس وقت تک چین نہیں لے گی جب تک کہ کشمیری نقل مقام کرنے والوں کی واپسی اور بازآبادکاری کا کام مکمل نہ ہوجائے۔ انہوں نے پارلیمنٹ سے خواہش کی کہ اس پابندی کی توثیق کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم کوئی تیقن دیتے ہیں، اس وقت پوری طرح سوچ سمجھ کر ایسا کیا جاتا ہے۔ چاہے ہندو ہوں یا، مسلم ہوں، عیسائی ہوں یا پارسی کوئی بھی اپنے ہی وطن میں بے وطن نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے 500 کروڑ روپئے مختصر کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے موجودہ وزیراعظم سے 2008ء کے پیاکیج پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ سابق تجربہ کو پیش نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔ فی الحال کشمیری نقل مقام کرنے والے 60,452 خاندان ملک کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں جن میں سے 38,119 جموں ، 19,338 دہلی اور 1,995 خاندان دیگر ریاستوں میں مقیم ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کشمیری پنڈتوں کی متنازعہ کوثرناگ یاترا میں شرکت اور ان کی بازآبادکاری میں کوئی ربط ہونے کی تردید کی ۔حکومت نے وقفے وقفے سے کشمیری نقل مقام کرنے والوں کیلئے مختلف پیاکیجس کا اعلان کیا ہے۔ فی الحال وزیراعظم کا پیاکیج 1618.40 کروڑ روپئے کا ہے جس پر 2008ء سے عمل آوری کی جارہی ہے۔ یہ پیاکیج مکانوں کی تعمیر ،عبوری رہائش گاہوں کی تعمیر، طلبہ کو وظائف ، نقل مقام کرنے والے نوجوانوں کو ملازمتیں ، خودروزگار کیلئے مدد، زراعت اور باغبانی میں مدد، غیر ادا شدہ قرضہ جات کے سود کی معافی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT