Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / کشمیر : لشکر طیبہ کا عسکریت پسند گرفتار

کشمیر : لشکر طیبہ کا عسکریت پسند گرفتار

سرینگر 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں آج سکیورٹی فورسیس نے لشکر طیبہ کے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا جو شمالی کشمیر میں پولیس عملہ پر حملہ کا منصوبہ رکھتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فوج نے لشکر طیبہ کے ایک نئے کارندہ کو پکڑ لیا جوکہ ہتھیار چھین لینے اور حملہ کے واقعات میں ملوث تھا۔ باوثوق ذرائع سے اطلاع مل

سرینگر 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں آج سکیورٹی فورسیس نے لشکر طیبہ کے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا جو شمالی کشمیر میں پولیس عملہ پر حملہ کا منصوبہ رکھتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فوج نے لشکر طیبہ کے ایک نئے کارندہ کو پکڑ لیا جوکہ ہتھیار چھین لینے اور حملہ کے واقعات میں ملوث تھا۔ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر پولیس اور 44 راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ کارروائی میں لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کی تحویل سے ایک چینی ساختہ پستول اور 6 گولیاں ضبط کرلی گئیں۔ اس عسکریت پسند کی شناخت عمر یعقوب عرف ٹائیگر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT