Tuesday , December 11 2018

کشمیر میں آئی ایس آئی ایس کا کوئی وجود نہیں : عمر عبداللہ

نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں احتجاج کے دوران آئی ایس آئی ایس کے پرچم لہرائے جانے کو اہمیت دینے سے انکار کرتے ہوئے چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ ریاست میں اس گروپ کا کوئی وجود نہیں ہے اور جن بیوقوف نوجوانوں نے یہ پرچم لہرائے تھے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ راج نا

نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں احتجاج کے دوران آئی ایس آئی ایس کے پرچم لہرائے جانے کو اہمیت دینے سے انکار کرتے ہوئے چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ ریاست میں اس گروپ کا کوئی وجود نہیں ہے اور جن بیوقوف نوجوانوں نے یہ پرچم لہرائے تھے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ سرحد پر کشیدگی پر تبادلہ خیال کیلئے ملاقات کے بعد کہا کہ جموںو کشمیر میں آئی ایس آئی ایس کا کوئی گروپ نہیں ہے ۔ کچھ بیوقوف نوجوانوں نے پرچم لہرایا تھا لیکن یہ اسی تک محدود تھا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ ٹی وی چینلوں پر یہ مسئلہ غیر ضروری طور پر اچھالا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرچم لہرانے والے نوجوانوںکے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں پرچم لہرانے والوں کے علاوہ جس درزی نے یہ پرچم تیار کیا تھا اس کی بھی شناحت کرلی گئی ہے اور اس کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT