Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں آزاد رکن اسمبلی عبدالرشید گرفتار ،ریالی نکالنے کی کوشش ناکام

کشمیر میں آزاد رکن اسمبلی عبدالرشید گرفتار ،ریالی نکالنے کی کوشش ناکام

سرینگر۔/10ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج ایک آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید اور ان کے سینکڑوں حامیوں کو اسوقت حراست میں لے لیا جب وہ عالمی یوم حقوق انسانی کے موقع پر احتجاجی جلوس نکالنے کی کوشش میں تھے۔عبدالرشید جو کہ شمالی کشمیر میں حلقہ لان گیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں عوامی اتحاد پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ شیر کشمیر پارک سے ایک ریالی نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پارٹی ترجمان نے بتایا کہ اس ریالی کیلئے گائے، گھوڑے اور بھیڑ بکریوں اور کتوں کی تصاویر پر مشتمل پلے کارڈس لائے گئے تھے جس پر یہ تحریر تھا کہ کشمیری عوام سے زیادہ جانور محفوظ ہیں جو کہ پولیس پر بالراست تنقید تصور کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوم حقوق انسانی کے موقع پر ہمارا یہ انوکھا احتجاج تھا جس میں یہ مظاہرہ کیا جارہا تھا کہ کشمیر میں عوام سے زیادہ جانوروں کے حقوق ہیں اگرچیکہ یہ ریالی پرامن تھی لیکن پولیس نے رکن اسمبلی کے ساتھ سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT