Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں آندھی فوجی اور کمسن لڑکی ہلاک

کشمیر میں آندھی فوجی اور کمسن لڑکی ہلاک

سرینگر ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی اور ایک کمسن لڑکی تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے جو کل رات وادی کشمیر میں چلی تھیں، ہلاک ہوگئے۔ سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ پولیس کے بموجب ضلع بارہمولہ میں نائب سریندر یادو اور 5 سالہ لڑکی اقراء برسرموقع اس کے مکان پر درخت گرجانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ برقی سربراہی منقطع ہوگئی اور سرینگر تاریکی میں ڈوب گیا۔ آج صبح برقی سربراہی بحال کی جاسکی۔ آندھی سے فصلوں اور جائیدادوں کو نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT