Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں انتخابات کیلئے 50 ہزار سکیوریٹی اہلکاروں کی خدمات

کشمیر میں انتخابات کیلئے 50 ہزار سکیوریٹی اہلکاروں کی خدمات

سرینگر 28 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنانے وسیع تر سکیوریٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ریاست کے ڈی جی پی راجندر کمار نے اعلی سطح کے ایک اجلاس میں بتایا کہ ریاستی پولیس کے علاوہ مرکزی دستوں سی آر پی ایف ‘ بی ایس ایف ‘ سی آئی ایس ایف کی جملہ 520 ٹیمیں ریاست میں انتخابی عمل کے دوران فرائض انجام د

سرینگر 28 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنانے وسیع تر سکیوریٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ریاست کے ڈی جی پی راجندر کمار نے اعلی سطح کے ایک اجلاس میں بتایا کہ ریاستی پولیس کے علاوہ مرکزی دستوں سی آر پی ایف ‘ بی ایس ایف ‘ سی آئی ایس ایف کی جملہ 520 ٹیمیں ریاست میں انتخابی عمل کے دوران فرائض انجام دینگی ۔ انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹرس میں یہ اجلاس طلب کرکے پانچ مراحل میں ہونے والے انتخابات کیلئے سکیوریٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اضافی دستے لا اینڈ آرڈر اور سکیوریٹی کو برقرار رکھنے میں ہر طرح کی مدد کرینگی ۔

TOPPOPULARRECENT