Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں انکاؤنٹر ، پاکستانی دہشت گرد پکڑا گیا

کشمیر میں انکاؤنٹر ، پاکستانی دہشت گرد پکڑا گیا

دہشت گرد کے 4 ساتھی ہلاک ، آرمی اور پولیس کا بیان
سرینگر۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی دہشت گرد کو آج زندہ پکڑ لیا گیا جبکہ کشمیر میں آرمی کے ساتھ کل رات سے جاری انکاؤنٹر میں اس کے 4 ساتھی ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ پاکستان کے نوید کی ادھم پور میں گرفتاری کے چند ہفتوں بعد پیش آیا ہے۔ آرمی نے کہا کہ گرفتار شدہ دہشت گرد کی شناخت 22 سالہ سجاد احمد کی حیثیت سے کی گئی جس کا تعلق جنوب مغربی پاکستان میں مظفر گڑھ سے ہے۔ سجاد کو ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب کل رات پیش آئے انکاؤنٹر کے بعد پکڑا گیا۔ اس انکاؤنٹر میں کل شب ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ آج مزید تین مارے گئے۔ گزشتہ روز ہی ایک سپاہی کو زخم آئے تھے۔ سکیورٹی فورسیس نے گزشتہ روز شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب یوری سیکٹر سے لے کر رفیع آباد علاقہ میں پنزلہ تک زبردست آپریشن شروع کیا، کیونکہ اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کے گروپس کی موجودگی کے تعلق سے اطلاع ملی تھی۔ آرمی کے ایک عہدیدار نے آج کہا کہ 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا جبکہ ایک کو رفیع آباد میں پیش آئے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ گرفتار شدہ دہشت گرد کو پوچھ تاچھ کیلئے سرینگر کو منتقل کیا جارہا ہے۔ پاکستان سے لشکر طیبہ کا دہشت گرد نوید 3 ہفتہ قبل پکڑا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT