Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں انکاؤنٹر ، 3 عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں انکاؤنٹر ، 3 عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ /24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سکیورٹی فورسیس نے کشمیر کے اُری میں عسکریت پسندوں کے منصوبے کو ناکام بنادیا اور 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وہ فوجی اڈے پر گزشتہ سال کی طرح حملے کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ آج صبح کلگئی علاقہ کی فوج اور پولیس نے اس وقت تلاشی شروع کی جب یہاں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع ملی ۔ علاقہ کا محاصرہ کرلیا گیا تھا جس کے بعد تلاشی مہم شروع ہوئی اور عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ۔انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تین عام شہری بھی اس لڑائی میں زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے کہا کہ عسکریت پسند گزشتہ سال کی طرح خودکش حملے کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ گزشتہ سال اُری کے فوجی اڈے پر کئے گئے خودکش حملے میں 19 سپاہی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT