Wednesday , November 21 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں انکاؤنٹر دو عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں انکاؤنٹر دو عسکریت پسند ہلاک

سری نگر ۔ /10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے پلواما ڈسٹرکٹ میں ہفتہ کو سکیورٹی فو رسیس کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فور سیس نے جنوبی کشمیر میں پلواما کے ٹیکن علاقہ میں ’ وہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد ہفتہ کو صبح میں ایک کارڈن ۔ اینڈ ۔ سرچ آپریشن شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فور سیس کی جانب سے تلاشی کا کام کیا جارہا تھا کہ عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی ۔ جس پر فورسیس نے جوابی کارروائی کی اور اس کے بعد ہونے والے انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت لیاقت منیر وانی ، اور واجد الاسلام کی حیثیت سے کی گئی ۔ اس ترجمان نے کہا کہ وہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں عسکریت پسند سکیورٹی اداروں پر دہشت گرد حملوں اور اس علاقہ میں شہریوں پر دیگر کئی مظالم ڈھانے میں ملوث تھے ۔

TOPPOPULARRECENT