Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں انکاؤنٹر عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں انکاؤنٹر عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فوج کے ساتھ وادی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں انکاؤنٹر کے دوران ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ فوجیوں نے انسداد عسکریت پسندی کارروائی ضلع کپواڑہ کے علاقہ لولاب میں شروع کر رکھی تھی۔ قبل ازیں عالمی دن کے اس علاقہ میں عسکریت پسند افراد موجود ہیں۔ انکاونٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ مقتول عسکریت پسند شناخت اور اس کی تنظیم کی شناخت جس سے اس کا تعلق تھا، ہنوز نہیں ہوسکی۔ فوج کے عہدیدار نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلہ کے مقام پر ایک ہتھیار ضبط کیا گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک فائرنگ کا تبادلہ ہنوز جاری تھا۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے بحرین میں پاکستان پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ اپنی سرزمین سے عسکریت پسندوں کوجموں وں و کشمیر روانہ کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT