Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں انکاؤنٹر ۔ 3 عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں انکاؤنٹر ۔ 3 عسکریت پسند ہلاک

سرینگر 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کل رات دیر گئے سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ فوج نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ پہلگام علاقہ کے اوورا گاوں میں یہ انکاؤنٹر ہوا تھا ۔ فوجی عہدیدار نے بتایا کہ انٹلی جنس اطلاعات ملنے پر سکیوریٹی فورسیس نے اس علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ جب یہ تلاشی مہم جاری تھی روپوش عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی ۔ فورسیس کی جوابی فائرنگ میں یہ تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ فوجی عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ رات تک جاری رہا جس کے بعد فائرنگ رک گئی ۔ تلاشی کے تین تین عسکریت پسندوں کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقام سے تین اے کے 47 رائفلیں بھی دستیاب ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT