Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں انکاؤنٹر ‘ دو عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں انکاؤنٹر ‘ دو عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ 18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے سوپور میں سیکیورٹی فورسیس سے انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے‘ جس کے ساتھ ہی تخریب کاری کے خلاف جاری مہم میں گذشتہ چار دن کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 8ہوگئی ۔ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’ سوپور کے قریب سعید پور گاؤں میں دو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پ

سرینگر ۔ 18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے سوپور میں سیکیورٹی فورسیس سے انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے‘ جس کے ساتھ ہی تخریب کاری کے خلاف جاری مہم میں گذشتہ چار دن کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 8ہوگئی ۔ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’ سوپور کے قریب سعید پور گاؤں میں دو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پولیس کی باوثوق اطلاعات پر فوج کے راشٹریہ رائفل یونٹ اور ایس او جی نے مشترکہ کارروائی کی جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ دو عسکریت پسندوں کے قبضہ سے اے کے 47 رائفل ‘ ایک پستول ‘ دو دیگر بندوق اور ان کے کارتوں کے علاوہ عسکری ساز و سامان برآمد ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ انٹیلجنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد کل رات اس گاؤں کا محاصرہ کرلیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں سیکیورٹی فورسیس سے عسکریت پسندوں کا انکاؤنٹر ہوگیا اور آج صبح کی اولین ساعتوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ مہلوک عسکریت پسندوں کی شناخت قاری اسد اللہ ڈیویژنل کمانڈ لشکر طیبہ اور محمد رمضان ( جیش محمد) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT