Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں انکاونٹر، فوجی آفیسر ہلاک

کشمیر میں انکاونٹر، فوجی آفیسر ہلاک

سرینگر ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں پیش آئے انکاونٹر میں فوج کا ایک جونیر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ فوج نے بتایا کہ یہ انکاونٹر اس وقت شروع ہوا جب جنگلاتی علاقہ کے قریب ایک دیہات میں فوج اور پولیس مشترکہ تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے تھے کہ عسکریت پسندوں نے جن کی تعداد تین ت

سرینگر ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں پیش آئے انکاونٹر میں فوج کا ایک جونیر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ فوج نے بتایا کہ یہ انکاونٹر اس وقت شروع ہوا جب جنگلاتی علاقہ کے قریب ایک دیہات میں فوج اور پولیس مشترکہ تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے تھے کہ عسکریت پسندوں نے جن کی تعداد تین تھی، فائرنگ کردی ہے۔ سیکوریٹی فورسیس نے جوابی فائرنگ کی اور لڑائی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں جے سی او زخمی ہوگیا جسے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر رات میں تلاشی کارروائی شروع کی گئی تھی اور صبح کے وقت ان کی موجودگی کا پتہ چلا۔ ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے گشتی پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں ہمیں بھی فائرنگ کرنی پڑی۔ اس لڑائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا تاہم اس کی شناخت کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی مہم رات دیر گئے تک جاری رہی۔

TOPPOPULARRECENT