Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں انکاونٹر، 2 عسکریت پسند اور ایک شہری ہلاک

کشمیر میں انکاونٹر، 2 عسکریت پسند اور ایک شہری ہلاک

ضلع کلغام میں عوام کا احتجاج، سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپیں

ضلع کلغام میں عوام کا احتجاج، سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپیں
سرینگر ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے ضلع کلغام نے کل رات ہوئے انکاونٹر میں دو عسکریت پسند اور ایک عام شہری ہلاک ہوگئے جبکہ دو فوجی جوان زخمی ہوئے۔ عام شہری کی ہلاکت پر مقامی عوام نے شدید احتجاج کیا اور سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوگئی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ انکاونٹر میں دونوں عسکریت پسند ہلاک ہوگئے اور ان کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان نعشوں کی شناخت کی جارہی ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہیکہ ان کا تعلق کس گروپ سے ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی جاوید احمد کچھرو اور ادریس نینگرو کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے اور ان کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے۔ قبل ازیں ایک عام شہری پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ آصف احمد تانترے کو انکاونٹر کے مقام پر اتفاقی گولی لگ جانے سے موت واقع ہوگئی لیکن مقامی عوام نے کہا کہ سیکوریٹی فورسیس نے دانستہ طور پر نوجوان کو ہلاک کیا ہے۔ ردوانی بالا علاقہ میں سیکوریٹی فورسیس نے دو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی جس پر عوام نے احتجاج کیا۔ ذرائع نے یہ بتایا کہ یہ نوجوان بھی احتجاج کے دوران سنگباری میں ملوث تھا۔ انکاونٹر ختم ہونے کے بعد بھی احتجاجیوں اور سیکوریٹی فورسیس کے مابین جھڑپیں کافی دیر تک جاری رہی۔

TOPPOPULARRECENT