Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں انکاؤنٹر، تین سپاہی اور چار عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں انکاؤنٹر، تین سپاہی اور چار عسکریت پسند ہلاک

سری نگر 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے اضلاع بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں آج ہوئے دو انکاؤنٹرس میں چار عسکریت پسند اور ایک میجر سمیت تین فوجی ہلاک ہوگئے۔ ایک اعلیٰ پولیس عہدیدار نے کہاکہ صبح کی اولین ساعتوں میں انکاؤنٹر اور فائرنگ کے تبادلہ میں دیگر چھ سکیوریٹی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سکیوریٹی فورسیس نے حاجن پورہ کے پرے محلہ کی ناکہ بندی کے ساتھ تلاشی مہم شروع کی تھی۔ عسکریت پسندوں نے اپنے ٹھکانہ کے قریب سکیوریٹی فورسیس پر فائرنگ شروع کی اور سپاہیوں نے جوابی فائرنگ کا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں سکیوریٹی فورسیس کے 9 اہلکار زخمی ہوئے تھے جن کے منجملہ تین زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT