Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں ایک اور فوجی کی خودکشی دو ہفتوں میں چوتھا واقعہ

کشمیر میں ایک اور فوجی کی خودکشی دو ہفتوں میں چوتھا واقعہ

سری نگر۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں منگل کی صبح ایک فوجی اہلکار نے اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔یہ وادی میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی طرف سے خودکشی کا چوتھا واقعہ ہے ۔اس سے قبل گذشتہ ہفتے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں دو اوردارالحکومت سری نگر میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ایک رپورٹ کے مطابق سال 2009 سے اب تک قریب 1050فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے مغل گنڈ میں قائم 10 سکھ رجمنٹ میں تعینات سپاہی کلویندر سنگھ نے منگل کی صبح اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فوجی جوان نے خودکشی کا قدم کیوں اٹھایا۔

TOPPOPULARRECENT