Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں ایک ایس پی او کو گولی ماردی گئی

کشمیر میں ایک ایس پی او کو گولی ماردی گئی

سرینگر، 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے جموں کشمیر پولیس کے ایک اسپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے کل رات شوپیاں شہر کے مضافات میں نیشنل کانفرنس کے ایک رہنما کے ایس پی او عاشق حسین کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں سرینگر بھیج دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے ۔

سماج وادی پارٹی کے تمام فیصلوں کی تعمیل کروں گا : شیوپال یادو
سنبھل ( یو پی ) ۔26اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو کے ناراض چچا شیوپال سنگھ یادو نے آج خود کو پارٹی کا سچا سپاہی قرار دیا جو تمام پارٹی فیصلوں کی تعمیل کرے گا ۔ شیوپال جو یہاں کالکی مہا اُتسو میں حصہ لینے آئے ‘ انہوں نے کہا کہ بھلے ہی مجھے سردست کوئی پارٹی عہدہ حاصل نہیں لیکن میں پارٹی کا سچا خدمت گذار ہوں اور اس کے فیصلوں کے مطابق کام کروں گا ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پارٹی میں رنجشوں نے حالیہ ریاستی اسمبلی چناؤ میں پارٹی کو نقصان پہنچایا ۔ اگر پارٹی میں اختلافات نہ ہوتے تو ایس پی اپنی حکومت تشکیل دیتی اور اکھلیش دوبارہ سی ایم بنے ہوتے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیملی میں کوئی مسائل نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT