Saturday , April 21 2018
Home / سیاسیات / کشمیر میں ایک ایم ایل اے کی گرفتاری پر اسمبلی میں احتجاج

کشمیر میں ایک ایم ایل اے کی گرفتاری پر اسمبلی میں احتجاج

جموں ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اسمبلی میں آج شوروغل کے مناظر دیکھنے میں آئے جب اپوزیشن نیشنل کانفرنس اور رکن اسمبلی شیخ رشید نے بلال احمد کاوا کا مسئلہ اٹھایا جن کو 2000 ء کے لال قلعہ حملہ میں ملوث ہونے کے الزامات پر گذشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا، اور حکومت سے اس معاملہ پر بیان دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مسئلہ آزاد ایم ایل اے رشید نے اٹھایا اور ایوان کے وسط میں پہنچ گئے۔ کچھ دیر بعد وہ اپنی نشست پر واپس ہوگئے۔ نیشنل کانفرنس پارٹی کے لیجسلیٹرس نے ان کی تائید کی ۔ رشید نے کہا کہ بلال احمد بے قصور ہیں ، ان کی رہائی یقینی بنائی جائے ۔ انہوںنے اس معاملہ میں محروس ایم ایل اے کے ارکان خاندان کے احتجاج کا حوالہ بھی دیا۔

TOPPOPULARRECENT