Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں ایک خاتون کو برہنہ کردینے کا واقعہ

کشمیر میں ایک خاتون کو برہنہ کردینے کا واقعہ

جموں 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پیش آئے صدمہ انگیز واقعہ میں 5 افراد بشمول ایک فوجی جوان نے ایک خاتون کو بے لباس کردیا اور اس کی ویڈیو فلم بناکر انٹرنیٹ پر پیش کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ادھم پور کے علاقہ جاگنو میں 5 افراد نے برسر عام ایک خاتون کو برہنہ کردیا اور ملزمین نے اس واقعہ کی سیل فون سے فلمبندی کرکے

جموں 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پیش آئے صدمہ انگیز واقعہ میں 5 افراد بشمول ایک فوجی جوان نے ایک خاتون کو بے لباس کردیا اور اس کی ویڈیو فلم بناکر انٹرنیٹ پر پیش کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ادھم پور کے علاقہ جاگنو میں 5 افراد نے برسر عام ایک خاتون کو برہنہ کردیا اور ملزمین نے اس واقعہ کی سیل فون سے فلمبندی کرکے ’واٹس اپ‘ پر ڈال دی جوکہ ایک دوسرے سے منتقل ہوکر پھیل گئی ہے۔ پولیس نے ازخود کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک فوجی جوان شامل ہے۔ ادھم پور ڈسٹرکٹ کمشنر نے بتایا کہ یہ خاتون ایک موٹر سیکل سوار کے ساتھ جارہی تھی کہ ملزمین اُسے روک کر بدتمیزی کرنے لگے۔ جب اس نے مزاحمت کی تو ملزمین نے اسے قابو میں کرتے ہوئے برسر عام برہنہ کردیا۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT