Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں بدستور سردی کی لہر لداخ کیلئے کچھ راحت

کشمیر میں بدستور سردی کی لہر لداخ کیلئے کچھ راحت

سرینگر 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر بدستور سردی کی لہر کی لپیٹ میں ہے کیوں کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد کے نیچے ریکارڈ کیا جارہا ہے لیکن لداخ خطہ کو شدید سردی سے کچھ راحت نصیب ہوئی جہاں اقل ترین درجہ حرارت میں کئی ڈگری کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہاکہ ساری وادیٔ کشمیر میں رات کا درجہ حرارت سوائے گلمرگ گزشتہ شب نمایاں طور پر کم ہوا جبکہ لداخ میں کئی ڈگری کی بہتری آئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ سرینگر جو جموں و کشمیر کا گرمائی دارالحکومت ہے، یہاں اقل ترین درجہ حرارت گزشتہ رات منفی 3.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ شب کے درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سے کم ہے۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں منفی 4.5 ڈگری کا اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT