Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں برفباری، پنجاب اور راجستھان میں سردی کی شدت میں کمی

کشمیر میں برفباری، پنجاب اور راجستھان میں سردی کی شدت میں کمی

سرینگر ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر اور لداخ کے پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر شدید برفباری ہوئی لیکن ساتھ ہی ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ کشمیر کے گلمرگ، پہلگام اور بنی ہال میں تازہ برفباری کی وجہ سے ایک بار پھر سڑکوں پر برف جمع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق برفباری کے باوجود درج

سرینگر ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر اور لداخ کے پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر شدید برفباری ہوئی لیکن ساتھ ہی ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ کشمیر کے گلمرگ، پہلگام اور بنی ہال میں تازہ برفباری کی وجہ سے ایک بار پھر سڑکوں پر برف جمع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق برفباری کے باوجود درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے سردی کی شدت کم ہوگئی۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا

جبکہ قاضی گنڈ میں بھی درجہ حرارت 1.7 ڈگری سلسیس اور امرتسر میں 10.1 ڈگری سلسیس ہے جبکہ پٹیالہ اور آدم پور کے درجہ حرارت 10.6 ڈگری سلسیس کے ساتھ یکساں ہیں۔ ریاست راجستھان میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ کے بعد گذشتہ کئی روز سے پریشان افراد کو سردی سے راحت ملی۔ اب تک کم سے کم 6 ڈگری سلسیس درجہ حرارت کے ساتھ ماؤنٹ ابو سرد ترین مقام بنا ہوا تھا، لیکن وہاں بھی اب درجہ حرارت بتدریج کم ہونے کے آثار پیدا ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT