Monday , May 28 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں برفباری اور بارش سے خشک موسم تبدیل

کشمیر میں برفباری اور بارش سے خشک موسم تبدیل

سرینگر ؍ جموں ۔11 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) ایک مہینہ طویل خشک موسم کے بعد جموں و کشمیر میں آج بلند مقامات پر تازہ برفباری ہوئی ، جبکہ میدانوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ، جس کے نتیجہ میں اقل ترین درجہ حرارت بیشتر مقامات پر پوری وادی کشمیر اور لداخ کے علاقہ میں کم ہوگیا ۔ وادی کشمیر کے کئی بلند علاقوں میں رات کے وقت تازہ برفباری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب شہرہ آفاق تفریحی مقام گلمرگ میں 15 سنٹی میٹر برفباری آج صبح 8:30 بجے درج کی گئی ۔ دیگر مشہور مقامات بشمول پہلگام میں ہلکی برفباری ہوئی۔ اقل ترین درجہ حرارت 3.1 درجہ سلسیس ہوگیا۔ یہ گزشتہ رات سے چار درجہ زیادہ ہے جو منفی 1.2 درجہ سلسیس تھا ۔ شہر میں 4.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اقل ترین درجہ حرارت جموں کے علاقہ میں کئی درجہ زیادہ ہوگیا ۔ جموں سٹی میں 15 نومبر کو ہلکی بارش ہوئی۔ قبل ازیں گزشتہ دو ماہ موسم خشک تھا ۔ وادی کشمیر میں تمام دیگر مقامات پر درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے اوپر تھا ۔ تفریحی مقامات پر منفی 2.4 درجہ سلسیس ریکارڈ ہوا جو معمول سے 2 درجہ زیادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT