Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں بس کھڈ میں گر پڑی ۔ 17ہلاک

کشمیر میں بس کھڈ میں گر پڑی ۔ 17ہلاک

بنی ہال( رامبان)۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مسافر بس کے400فیٹ گہری کھائی میں گرجانے سے 17افراد ہلاک اور34زخمی ہوگئے۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں رامبان میں واقع جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر یہ حادثہ رونما ہوا۔ بس سرینگر سے جموں کے سفر پر تھی۔ رات 2:30 بجے بس اچانک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپ

بنی ہال( رامبان)۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مسافر بس کے400فیٹ گہری کھائی میں گرجانے سے 17افراد ہلاک اور34زخمی ہوگئے۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں رامبان میں واقع جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر یہ حادثہ رونما ہوا۔ بس سرینگر سے جموں کے سفر پر تھی۔ رات 2:30 بجے بس اچانک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے رونما ہوا۔ ہلاک ہونے والے 17افراد میں 6خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ 34زخمی ہونے والوںمیں 17کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سی آر پی ایف ، پولیس، فوج اور ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس بالی نے بچاؤ کاری کا آغاز کردیا جہاں تلاشی آپریشن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ زخمیوں کو رامبان کے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ گہری کھائی سے زخمیوں اور نعشوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر خدمات حاصل کی گئیں۔ کچھ زخمی ہونے والے مسافروں نے پولیس کو بتایا کہ رات زیادہ ہونے اور راستہ خطرناک ہونے کی وجہ سے مسافروں نے ڈرائیورسے کہا تھا کہ وہ کچھ دیر کے لئے بس روک کر آرام کرلے یا ایک دو گھنٹے سوجائے لیکن اس نے مسافروں کی بات نہیں مانی اور سفر جاری رکھا اور شاید نیند کے جھونکے کی وجہ سے بس کھائی میں جاگری۔

TOPPOPULARRECENT