Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں تشدد اور عوام کے مصائب پر تشویش ، مسئلہ کی یکسوئی میں تعاون کیلئے اردغان کی پیشکش

کشمیر میں تشدد اور عوام کے مصائب پر تشویش ، مسئلہ کی یکسوئی میں تعاون کیلئے اردغان کی پیشکش

اسلام آباد ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر دو مرتبہ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا اور تشدد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پیش آرہے واقعات سے ہمیں کافی دکھ پہونچا ۔ ترکی کے پاکستان کے ساتھ کافی بہتر اور دوستانہ روابط ہیں اور اس نے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے تعاون کی بھی پیشکش کی ۔ پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردغان نے کہا کہ کشمیر کے واقعات سے ہمیں کافی دکھ ہوا ہے ۔ اس موقعہ پر وزیراعظم نواز شریف ، فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے علاوہ پنجاب ، ، سندھ اور دیگر ریاستوں کے چیف منسٹرس بھی موجود تھے ۔ اردغان نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائی اور بہنوں کو درپیش مصائب و مشکلات کا اہمیں پورا اندازہ ہے ۔ یہاں کشیدگی میں اضافہ پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال نے پھر ایک بار اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی اہمیت اجاگر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیے اور ہندوستان و پاکستان کے مابین مذاکرات کے ذریعہ یہ تنازعہ حل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے ترکی ممکنہ تعاون کرنے تیار ہے  ۔

TOPPOPULARRECENT