Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / کشمیر میں تشدد پر پاکستان میں یوم سیاہ کا اعلان

کشمیر میں تشدد پر پاکستان میں یوم سیاہ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی حکومت نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جاری کشیدگی کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لیے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے اور 19 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا فیصلہ لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ جمعہ کو علیحدگی پسند رہنما برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھارتی افواج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک کم سے کم 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔ عالمی برداری سمیت پاکستان نے کشمیر میں جاری کشیدگی اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کشمیر میں کشیدگی پر وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس میں کشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کی ’ظالمانہ کارروائیوں‘ پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں کشمیری رہنما برہان وانی کی ہلاکت کے واقعے کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہاہے۔

TOPPOPULARRECENT