Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں تلاشی آپریش جاری

کشمیر میں تلاشی آپریش جاری

سرینگر، 9نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے انسپکٹر جنرل روی دیپ سنگھ ساہی نے کہا کہ وادی کشمیر میں جنگجو مخالف کاروائیوں کے طور پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں جنگجوؤں کے سیاسی کارکنوں پر حملوں سے ان کی مایوسی جھلکتی ہے ۔ ساہی نے آج یہاں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقدہ ایک اسپورٹس تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ‘کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز انسداد عسکریت پسندی کی کاروائیوں کا حصہ ہیں۔

وادیٔ کشمیر کے بعد دنیشور شرما جموں پہنچ گئے
جموں، 9نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کے کشمیر کے لئے تعینات کردہ مذاکرات کار دنیشور شرما جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں دو روزہ قیام کے دوران تقریباً 30 وفود سے ملاقات کریں گے۔ ان میں سیاسی جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔ وادی کشمیر میں تین دن گذارنے کے بعد دنیشور شرما جمعرات کو یہاں پہنچے ۔ انہوں نے وادی میں تقریباً 50 وفوداور بعض قومی دھارے میں شامل سیاسی لیڈران بالخصوص نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ سے ملاقات کی تھی۔ علیحدگی پسند گروپس میں کسی نے بھی دنیشور شرما سے ملاقات نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT