Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں تمام فریقوں کیساتھ مذاکرات کی ضرورت

کشمیر میں تمام فریقوں کیساتھ مذاکرات کی ضرورت

مرکز کو کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کا مشورہ
نئی دہلی ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کشمیر میں سیاسی لیڈروں کے ساتھ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی ملاقات پر کانگریس نے آج غیر سیاسی جماعتوں اور دیگر فریقوں بشمول طلباء کے ساتھ مذاکرات کے لیے پہل کا اصرار کیا ہے ۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی نے بھی حتی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کشمیر میں امن کے لیے اپیل نہیں کی ہے ۔ جہاں پر گذشتہ ایک ماہ سے افراتفری کا عالم ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وزیر داخلہ ، سیاسی جماعتوں کے علاوہ لوگ ،غیر سیاسی جماعتوں اور دیگر فریقوں کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے ۔ انہیں طلباء ، ٹریڈ یونینوں اور مختلف برادریوں سے مشاورتی کرنی چاہئے ۔ درین اثناء جنتادل ( متحدہ ) نے کہا ہے کہ بالاخر وزیرداخلہ کو یہ سمجھ میں آگیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سیاسی مذاکرات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اب ہم یہ انتظار کریں گے کہ حکومت کا آئندہ اقدام کیا ہوگا ۔ پارٹی لیڈر پوان ورما نے یہ بات کہی ۔۔

TOPPOPULARRECENT