Monday , October 15 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں جہاد سے متعلق القاعدہ کا ویڈیو

کشمیر میں جہاد سے متعلق القاعدہ کا ویڈیو

جموں 21 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر میں سکیوریٹی فورسیس القاعدہ کے خطرات سے نمٹنے پوری طرح تیار ہیں ریاست کے ڈارکٹر جنرل پولیس کے راجندر کمار نے کہا کہ ریاست کی پولیس اور مرکزی فورسیس مشترکہ طور پر تیار ہیں کہ عسکریت پسندوں کی جانبس ے ریاست میں سکیوریٹی صورتحال کو درہم برہم کرنے کے منصوبوں سے نمٹا جاسکے ۔ ڈی

جموں 21 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر میں سکیوریٹی فورسیس القاعدہ کے خطرات سے نمٹنے پوری طرح تیار ہیں ریاست کے ڈارکٹر جنرل پولیس کے راجندر کمار نے کہا کہ ریاست کی پولیس اور مرکزی فورسیس مشترکہ طور پر تیار ہیں کہ عسکریت پسندوں کی جانبس ے ریاست میں سکیوریٹی صورتحال کو درہم برہم کرنے کے منصوبوں سے نمٹا جاسکے ۔ ڈی جی پی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران القاعدہ کی جانب سے جموں و کشمیر کو دھمکیوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان دھمکیوں سے واقف ہیں اور کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے عوام کو یہ تیقن دیتے ہیں کہ ریاست کی پولیس اور مرکزی ورسیس پوری طرح سے تیار ہیں اور وہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی اہل ہیں۔ القاعدہ کی مرکزی کمان کے عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں کشمیر کے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ جہاد میں شامل ہوجائیں ۔ یہ شائد پہلی مرتبہ ہے کہ القاعدہ کی جانب سے خاص طور پر کشمیر کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی در اندازی گذشتہ سال کی بہ نسبت اس بار کم ہوگئی ہے ۔ اس سال 40 عسکریت پسند در اندازی میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہم نے سرحد پر موثر نظام قائم کردیا ہے ۔ اس سوال پر کہ عراق اور پاکستان میں حملوں کے پیش نظر ان دھمکیوں کو کتنی اہمیت دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں وہ اس کا جواب نہیں دے سکتے لیکن اتنا کہہ سکتے ہیں کہ سکیوریٹی فورسیس اور پولیس پوری طرح تیار ہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT