Wednesday , August 22 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام ،دو دہشت گرد ہلاک

کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام ،دو دہشت گرد ہلاک

جموں، 15فروری(سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں پونچھ ضلع کے میندھر سیکٹر میں فوج نے آج کنٹرول لائن کے پاس دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیااور اس دوران تصادم دو عسکریت پسند بھی مارے گئے ۔وزارت دفاع کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ پونچھ ضلع کے میندھر سیکٹر میں فوج کے جوانوں نے آج صبح کنٹرول لائن کے پاس کچھ مشتبہ سرگرمی دیکھی۔ اس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق فوج نے متاثرہ علاقے میں تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔فوج کے ذرائع نے کہا کہ اس دوران دودہشت گرد مارے گئے ہیں۔ علاقے کو مکمل طورپر سیل کر کے تلاشی مہم جاری ہے ۔قبل ازیں فوج نے جمعرات کو جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مینڈھر سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ۔ دفاعی ترجمان نے جمعرات کی صبح یہاں بتایا ‘مینڈھر کے عام علاقہ میں تعینات مستعد فوجیوں نے کچھ مشتبہ نقل وحرکت دیکھی گئی’۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا مختصر تبادلہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں تلاشیاں جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دراندازی کی کوشش کرنے والے جنگجوؤں کی تعداد 5 تھی۔ پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا یہ دعویٰ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو کے اس دعوے کہ ‘ایل او سی کے دوسری طرف لانچنگ پیڈس پر قریب 300 جنگجو بھارتی حدود میں دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں’ کے محض ایک روز بعد کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT