Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، ایک عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، ایک عسکریت پسند ہلاک

سرینگر، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر میں سرحدی کپوارہ ضلع کے ماچل سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کر رہے دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا اور فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا اوردیگر چار جوان زخمی ہو گئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی تلاشی مہم جاری ہے ۔ آخری رپورٹ آنے تک اس مہم میں فوج کے مزید جوانوں کو لگایا گیا ہے ۔وزارت دفاع کے ترجمان سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے ۔تصادم کل اس وقت سے شروع ہوا، جب فوجی سربراہ وادی کے دورے پر تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو کل پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے ماچل سیکٹر کے جیٹ گلی میں دراندازی کی کوشش کر رہے دہشت گردوں کا پتہ چلا۔ سیکورٹی فورسز نے انہیں ہتھیار ڈالنے کے لئے کہا تبھی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ یہ علاقہ لائن آف کنٹرول کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں کرفیو زون میں واقع ہے ۔تصادم کے آغاز میں چار جوان زخمی ہو گئے جنہیں فوج کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ان میں سے ایک فوجی لکشمن داس کی حالت سنگین ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ارد گرد کی چوکیوں سے فوج کے دیگر جوانوں کو جائے وقوع پر بھیجا گیا ہے اور پورے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا گیا ہے تاکہ کوئی دہشت گرد وہاں سے بچ کر نہیں نکل سکے ۔ کل دیر شام ایک فوجی اجے چودھری کو گولی لگ گئی جو بعد میں شہید ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے کل رات مہم روک دی گئی اور آج سورج کی پہلی کرن کے ساتھ دوبارہ مہم جاری ہے جس میں ایک دہشت گرد کی لاش ملی ہے ۔فوج جنگل میں اندر تک گھس کر انتہا پسندوں کی تلاش کر رہی ہے ۔ حتمی رپورٹ ملنے تک مہم جاری تھی۔

TOPPOPULARRECENT