Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی زیرغور نہیں : مرکز

کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی زیرغور نہیں : مرکز

نئی دہلی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے متعلق دستور کی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیرغور نہیں ہے۔ مملکتی وزیرداخلہ ہنس راج گنگارام اہیر نے بی جے پی رکن اشونی کمار کے تحریری سوال پر جواب دیا۔ اہیر نے کہاکہ ’’فی الحال ایسی کوئی تجویز حکومت کے زیرغور نہیں ہے‘‘۔ کمار نے سوال کیا تھا کہ آیا حکومت دستور کی دفعہ 370 کو کالعدم کرنے کا تہیہ کرچکی ہے۔

راجیہ سبھا اجلاس کے مختصر التواء کے باوجود وزیراعظم ایوان میں موجود رہے
نئی دہلی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں حکومت کی حلیف انا ڈی ایم کے کے ارکان کی ہنگامہ آرائی کے سبب صدرنشین وینکیا نائیڈو نے ابتداء میں 15 منٹ کیلئے اجلاس ملتوی کردیا جسکے ساتھ ہی کئی ارکان باہر چلے گئے۔ تاہم اس دوران وزیراعظم نریندر مودی ایوان میں بیٹھے رہے جن سے حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے متعدد ارکان نے ملاقات کی۔ بی جے پی کی رکن روپا گنگولی کو ایک کتاب پر وزیراعظم کاآٹو گراف لیتے ہوئے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT