Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں دو عسکریت پسند ہلاک ایل او سی پر دراندازی کوشش ناکام

کشمیر میں دو عسکریت پسند ہلاک ایل او سی پر دراندازی کوشش ناکام

سرینگر؍ جموں ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی فورسیس نے آج شمالی کشمیر کے علاقہ میں پیش آئے انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور چند گھنٹوں بعد وادی کے دیگر حصہ میں مزید دو کو گھیر لیا ہے۔ نیز لائن آف کنٹرول کے پاس پاکستان کی سرپرستی والے دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو آرمی نے ناکام بنادیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی سوپور ٹاؤن شپ میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ یہ انکاؤنٹر کل رات شروع ہوا تھا۔ شام میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایک علاقہ میںسیکویرٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان دیگر انکاؤنٹر شروع ہوا۔ فورسیس نے علاقہ میں انتہاء پسندوں کی موجودگی پر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران روپوش عسکریت پسندوں نے فورسیس پر فائرنگ کی۔ آخری اطلاعات تک انکاؤنٹر جاری تھا۔ جموں کی اطلاع کے مطابق ضلع کے پلنوالا سیکٹر میں متعین سپاہیوں نے آج مشتبہ نقل و حرکت دیکھی ۔ فوجی جوانوں نے مشتبہ گروپ پر فائر کئے جنہوں نے جوابی فائرنگ کی اور پھر ایل او سی کے پار واپس فرار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT