Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم

کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم

سرینگر،ر 16 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں آج سیکورٹی فورسز و عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے موجود ہونے کی اطلاع کے بعد صبح ضلع کے پلھالن علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کرنے کے دوران دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے بھی گولیاں چلائیں۔ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا امکان ہے ۔اس دوران اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات کر کے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے تاکہ یہاں کسی قسم کی تخریبی کارروائی کو روکا جا سکے ۔جنوبی کشمیر میں پلوامہ ضلع کے اونتي پورہ کے پنگام میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر کل رات عسکریت پسندوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT