Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار گرفتار

کشمیر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار گرفتار

سرینگر ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر میں پولیس نے چار افراد کی گرفتاری کے بعد آج دعویٰ کیا ہیکہ انہوں نے عسکریت پسندوں کی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے دہشت گرد حملوں کے منصوبے کو ناکام بنادیا جس میں کشمیر کی چند ممتاز شخصیات کو ہلاک کرنے کی سازش بھی شامل تھی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے مبینہ دہشت گردوں کے بارے میں تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ مزمل افضل راٹھر عرف بویا، فردوس احمد راٹھر ، بلال احمد راٹھر اور عبدالمجید خان کو بانڈی پورہ میں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یہ چاروں افراد اس علاقہ میں دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مزمل ، فردوس اور بلال اس علاقہ کی چند اہم شخصیات کو ہلاک کرنے کی سازش بنا رہے تھے اس مقصد سے بلال نے ایک پستول، گولہ بارود اور ایک دستی بم کا انتظام کیا تھا‘‘۔

 

کشمیری طلبہ کا تعاقب
ناقابل قبول: عمر عبداللہ
سرینگر ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے جے این یو  میں ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے بہانے دہلی میں کشمیری طلبہ کا غیر ضروری پیچھا اٹھائے جانے اور تعاقب کے علاوہ انہیں بآسانی ’قربانی کا بکرا‘ بنائے جانے کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر دہلی پولیس اور وزارت داخلہ ناراضگی کی آوازوں اور طلبہ کی بے چینی کو ظلم اور مطلق العنانی کے ساتھ کچلنا چاہتی ہے تو اس نے کشمیری طلبہ کو بلا وجہ نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT