Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں ریل خدمات پھر معطل

کشمیر میں ریل خدمات پھر معطل

سرینگر12اگست (سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں آج علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کے اعلان کے بعد وادیٔ کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات ملتوی کر دی گئی ہے ۔ ریلوے کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ وادی کشمیر میں تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی تحفظات کے لئے ریل خدمات بند رکھے جانے کا مشورہ دیا گیا جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وسطی کشمیر میں سرینگر۔بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جنوبی کشمیر میں سرینگر۔اننت ناگ۔قاضی گنڈ اور جموں علاقے کے بانہال کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت آئندہ اعلان تک روک دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT