Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں زبردست بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات ،21 خاندان منتقل

کشمیر میں زبردست بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات ،21 خاندان منتقل

سرینگر 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سرکاری عہدیداروں نے بارہمولہ میں زمین کھسکنے کے پیش نظر 21 خاندانوں کو زیادہ محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ بندی پورہ کے علاقہ اور وادی کے دیگر علاقوں میں آج علی الصبح سے زبردست بارش اور برفباری کے ساتھ ساتھ ژالہ باری اور گرج چمک کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب موسم کے یہ حالات آئندہ 24 گھنٹ

سرینگر 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سرکاری عہدیداروں نے بارہمولہ میں زمین کھسکنے کے پیش نظر 21 خاندانوں کو زیادہ محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ بندی پورہ کے علاقہ اور وادی کے دیگر علاقوں میں آج علی الصبح سے زبردست بارش اور برفباری کے ساتھ ساتھ ژالہ باری اور گرج چمک کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب موسم کے یہ حالات آئندہ 24 گھنٹے جاری رہیں گے ۔

مدرسہ فرقانیہ کے سکریٹری کو
گولی ماردی گئی
بیگو سرائے ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے ریاستی دارالحکومت پٹنہ کے مشرقی ضلع بیگو سرائے میں موضع ایکامبا کے قریب مسلح افراد نے ایک مدرسہ کے معتمد کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے کہا کہ خداوند پور پولیس اسٹیشن کے تحت موضع دیکامبا میں مسلح افراد نے 70 سالہ محمد صوفی ستار کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ صوفی ستار مقامی مدرسہ فرقانیہ کے سکریٹری تھے ۔ صوفی کے ارکان خاندان اور مقامی دیہاتیوں نے بعد ازاں پولیس آؤٹ پوسٹ پر نعش کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے نتیجہ میں چوراہی ۔ گڑھ پورہ روڈ آج صبح کئی گھنٹوں تک بند رہی ۔

غیرموسمی بارش سے فصلوں کو نقصان،کسانوں کی خودکشی
ناسک۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) شمالی مہاراشٹرا میں ضلع ناسک کے تعلقہ ستانا میں موضع دارے گاؤں کے ایک 42 سالہ کسان نے گز شتہ روز زہریلی ادویات کے استعمال کے ذریعہ خودکشی کرلیا۔ یہ کسان آتما رام سیتارام پوار غیرموسمی بارش اور ژالہ باری سے سات ایکر اراضی پر محیط انار اور دال کی فصلوں کو پہونچنے والے نقصانات کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے انتہائی قدم اٹھایا ۔ وہ اپنے ماں باپ ، بیوی ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کے ساتھ اس گاؤ ں میں رہتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT