Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

سرینگر23ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وادیٔ کشمیر بشمول گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتہ کی علی الصبح 5.45 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے وقت اہلیان وادی نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف تھے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

اروندسبرامنیم کی سرویس میں توسیع
نئی دہلی23ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے چیف اکنامک اڈوائزر اروند سبرامنیم کی سرویس میں ایک سال کی توسیع کردی ہے ۔وزارت خزانہ نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سبرامنیم کی تین سال کی مدت کار 16اکتوبر 2017کو ختم ہورہی ہے ۔ اب انہیں ایک سال کی توسیع دی جارہی ہے ۔اُنھوں نے 16 اکتوبر 2014 ء کو چیف اکنامک اڈوائزر کا عہدہ سنبھالا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT