Sunday , October 21 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں سلامتی دستوں کی تلاشی مہم

کشمیر میں سلامتی دستوں کی تلاشی مہم

سرینگر، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں درجہ حرارت صفر سے نیچے رہنے کے باوجود شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں سلامتی دستوں نے آج صبح تلاشی مہم شروع کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور جموں و کشمیر کے خصوصی مہم دستے نے باندی پورہ ضلع کے مختلف گاؤوں میں مشرکہ تلاشی مہم کی شروعات کی۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں اضافی سلامتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ سلامتی دستوں نے علاقہ میں کسی بھی قسم کے احتجاج اور مظاہرہ کرنے کو روکنے کے لئے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے خفیہ جانکاری کے مطابق باندی پورہ ضلع کے حاجن اور آس پاس کے علاقوں میں کچھ دہشت گرد وں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT