Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں سنگباری کے واقعات میں کمی: سی آر پی ایف

کشمیر میں سنگباری کے واقعات میں کمی: سی آر پی ایف

سری نگر6نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر جنرل روی دیپ سنگھ ساہی نے کہا کہ وادی کشمیر میں پتھربازی کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔تاہم انہوں نے مسلح تصادموں کے مقامات پر ہونے والی پتھربازی کو سیکورٹی فورسز کے لئے باعث تشویش قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کے رجحان میں اضافے پر تشویش کا ظہار کیا۔سی آر پی ایف کے آئی جی نے پیر کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر یو این آئی کو بتایا ‘ہم نے احتجاجیوں سے نمٹنے کے لئے اپنے جوانوں اور افسروں کو تیار کیا ہے ۔ انہیں لاء اینڈ آڈر کے مسئلے کے دوران زیادہ سے زیادہ صبروتحمل سے کام لینے کے لئے کہا گیا ہے ۔اس کے نتیجے میں وادی میں گذشتہ چار پانچ مہینوں کے دوران پتھر بازی کے واقعات میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سمجھ میں آگیا ہے کہ ایسی حرکتوں کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوتے ۔ یہ بھی ایک وجہ ہے کہ پتھر بازی کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT