Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں سڑک حادثات، 4 افراد ہلاک

کشمیر میں سڑک حادثات، 4 افراد ہلاک

جموں ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : کنچک بیلٹ کے چندیا گاؤں میں ایک نہر کے کنارے تیز رفتار گاڑی نے ایک خاندان کے 2 افراد کو کچل دیا جب کہ تیسرا شخص زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 3 افراد نیکی سنگھ ، پرکاشو دیوی اور کرتنا دیوی کل شام نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ درش کمار کی گاڑی بے قابو ہو کر انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں نی

جموں ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : کنچک بیلٹ کے چندیا گاؤں میں ایک نہر کے کنارے تیز رفتار گاڑی نے ایک خاندان کے 2 افراد کو کچل دیا جب کہ تیسرا شخص زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 3 افراد نیکی سنگھ ، پرکاشو دیوی اور کرتنا دیوی کل شام نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ درش کمار کی گاڑی بے قابو ہو کر انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں نیکی سنگھ اور پرکاشو برسر موقع ہلاک ہوگئے جب کہ کرشنا کو زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک کیس درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ایک اور حادثہ میں 55 سالہ ترسیم لال اور اس کا فرزند 25 سالہ راکیش کمار کل شام ہلاک ہوئے جب ضلع کھٹوا میں جموں ۔ پٹھان کوٹ شاہراہ پر ایک نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹر سیکل کو ٹکر دیدی ۔ دواخانہ منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔۔

جیٹلی کے ریمارک پر کانگریس کا رد عمل
نئی دہلی 23 جون (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے وزیر فینانس ارون جیٹلی کے امریکہ میں ان ریمارکس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کے فرزند اور سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کے مابین معاملت تجارتی نوعیت کی تھی ۔ سینئر کانگریس لیڈر آنند شرما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جیٹلی کی وضاحت کافی نہیں۔ انہوں نے جوبات کہی وہی اخبارات میں شائع ہوئی ہے جیٹلی کا کہنا ہیکہ انہو ںنے ایسے الفاظ استعمال نہیں کئے اور ان کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT