Sunday , February 25 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں سکیورٹی خدشات ، ریل خدمات معطل

کشمیر میں سکیورٹی خدشات ، ریل خدمات معطل

سرینگر 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں مارے گئے لوگوں کے خاندانوں کے تیئں یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے علیحدگی پسندوں کے ’شوپیاں چلو‘کے اعلان کے پیش نظر آج وادی میں تمام ریل خدمات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ گزشتہ شب پولیس کی جانب سے ٹرینوں کی معطلی کی تازہ سفارش کے بعد وادی کشمیر سے ہوکر گزرنے والی تمام ٹرینوں کو ہم نے ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر شمالی کشمیر میں بڈگام-سری نگر سے بارہمولہ لائن اور جنوبی کشمیر میں سرینگر۔اننت ناگ۔قاضی گنڈ سے لے کر جموں کے بانہال کے درمیان تمام ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔وادی میں اس سال نویں مرتبہ ریل خدمات خصوصی یا جزوی طور پر ملتوی کی گئی ہیں۔افسر نے ٹرین خدمات کے ملتوی کرنے میں ریل انتظامیہ کا ہاتھ ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ریاستی انتظامیہ اور پولیس کے مشورہ پر ہی اس طرح کی کارروائی کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT