Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں سکیوریٹی فورسیس بے قابو: فاروق عبداللہ

کشمیر میں سکیوریٹی فورسیس بے قابو: فاروق عبداللہ

سری نگر ، 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو ہٹ دھرمی اور انا ترک کرکے پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت کو قبول کرنا چاہیے ۔ نیز مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور ٹھوس مذاکراتی عمل شروع کرکے برصغیر کے اس دیرینہ اور پیچیدہ مسئلے کا کوئی پائیدار حل تلاش کرنے کے لئے آگے آنا چاہیے تاکہ اس خطہ میں دیر پا امن کا قیام عمل میں لایا جاسکے ۔لندن سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی مذاکراتی عمل کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر  ناممکن ہے اور ہندوستان اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ آر پار جموں وکشمیر کے عوام کو اعتماد میں لیکر بامعنی مذاکراتی عمل شروع کرے ۔

TOPPOPULARRECENT