Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات معطل

کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات معطل

سری نگر،27ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنگجو کمانڈر عبدالقیوم نجار کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے وادی کشمیر میں چلنے والی ریل خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل کردی ہیں۔ قیوم نجار کو منگل کے روز لچھی پورہ بونیار اوڑی میں سرحد کے اس پار داخل ہونے کے فوراً بعد ہلاک کیا گیا۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر آج تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے ۔

شبیر شاہ کی تحویل میں توسیع
نئی دہلی۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج کشمیری علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ اور ایک مشتبہ حوالہ ڈیلر کی عدالتی تحویل میں 13 اکٹوبر تک توسیع کردی۔ یہ دونوں کے خلاف مبینہ ٹیرر فینانسنگ سے متعلق 2005ء کا کیس درج ہے۔ ایڈیشنل سیشنس جج سدھارتھ شرما نے ملزم شبیر شاہ اور مبینہ حوالہ ڈیلر محمد اسلم وانی کو قطعی رپورٹ کی نقول بھی دی اور سماعت کی اگلی تاریخ 13 اکٹوبر مقرر کی جب وہ اس رپورٹ اور دیگر دستاویزات کی تنقیح کرے گا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اس معاملہ میں چارج شیٹ 23 ستمبر کو داخل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT