Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں سیکوریٹی فورس کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

کشمیر میں سیکوریٹی فورس کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

سرینگر ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلواما میں سیکوریٹی فورسیس نے ایک گروپ کا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر واقع اونتی پورہ میں کل شام سی آر پی ایف بنکر پر احتجاجیوں کے ایک گروپ نے سنگباری کردی ۔ سیکوریٹی فورس نے انہیں ماربھگانے کے لیے فائرنگ کردی ۔ جس میں 3 مقامی افراد پرویز احمد دار ، جنید شاہ اور دانش احمد دار زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT