Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں شدید ترین سردی کے موسم کا آغاز

کشمیر میں شدید ترین سردی کے موسم کا آغاز

سرینگر ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کشمیر انتہائی شدید سردی کا 40 روزہ مرحلہ آج سے شروع ہوگیا جس کو مقامی زبان میں ’ چلائی کلاں ‘ کہا جاتا ہے ۔ شدید موسم کے آغاز کے پہلے ہی روز جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت میں درجہ حرارت رواں موسم کی سب سے کم سطح تک گھٹ گیا ۔ سرینگر میں ایک سرد رات کے دوران درجہ حرارت میں پانچ ڈگری کی کمی واقع ہوئی ۔ جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سے گھٹ کر منفی 5.6 ڈگری ہوگیا ۔ رواں موسم کا یہ اقل ترین درجہ حرارت ہے ۔ شہر کے کئی ذخائر آب اور آبرسانی کے پائپ لائنس منجمد ہوگئے ہیں ۔ اقل ترین درجہ حرارت میں اچانک کمی کے سبب مشہور و معروف ڈل جھیل بھی منجمد ہوگئی ہے ۔ تفریحی مرکز پہلگام کے درجہ حرارت میں بھی پانچ ڈگری کی کمی ہوئی ہے ۔ جہاں سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے کیمپ قائم کیا گیا ہے ۔ اس علاقہ میں درجہ حرارت منفی 7.2 ڈگری رہا جو گذشتہ سال منفی 2.1 ڈگری تھا ۔

TOPPOPULARRECENT