Monday , February 26 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں صورت حال معمول پرلانا حکومت کی ترجیح:جیٹلی

کشمیر میں صورت حال معمول پرلانا حکومت کی ترجیح:جیٹلی

مرکز کی پالیسیوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حکومت بات چیت کے ذریعے کشمیر میں حالات معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مسٹر جیٹلی نے کابینہ کے فیصلوں کی معلومات دینے کے لئے طلب کی گئی پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ کشمیر میں حالات معمول پرلانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ بات چیت کے ذریعے اس کوشش میں سرگرم ہے ۔ اس کے لئے کب اور کیا اقدامات کرنے ہیں، یہ ریاستی حکومت اور مرکز کے نمائندے مل کر طے کریں گے ۔ ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا کشمیر کے سلسلے میں حکومت کی پالیسیوں میں کسی طرح کی تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پتھراؤ عام واقعہ تھا، دہشت گرد اپنی مرضی سے نشانوں کا انتخاب کرتے تھے اور حریت کانفرنس آئے دن بند کا اعلان کرتی تھی۔ اب سیکورٹی فورسز غالب ہے ۔حریت کے لوگ بے نقاب ہو چکے ہیں اور پتھراؤ کرانے والوں کو اس کے لئے افرادنہیں مل رہے ہیں۔وادی کی صورتحال بہتر بنانے مرکز نے ترجیحی اقدامات شروع کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT